باجوڑ پر یس کلب اورٹی یوجے باجوڑ یونٹ کے انتخابات بر ائے سال 2019مکمل ، حسبان اللہ خان باجوڑ پر یس کلب اور میاں سعید الرحمان ٹی یو جے کے صدرمنتخب۔ جبکہ حاجی رحمت اللہ ٹی یو جے اور حاجی حبیب اللہ باجوڑ پریس کلب کے چےئرمین منتخب ۔ دیگر عہدیداروں میں نعیم اللہ ٹی یوجے اور انوراللہ پریس کلب کے جنر ل سیکرٹری منتخب۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑ پر یس کلب اور ٹرائبل یونین آف جر نلسٹس کے انتخابات برائے سال2019 جمعے کے روزباجوڑ پریس کلب میں منعقد ہوئے ۔ اس موقع پر ضلع باجوڑ کے ٹی یوجے یونٹ اور باجوڑ پر یس کلب کیلئے کابینوں کا اعلان کیا گیا۔حاجی حبیب اللہ خان باجوڑ پریس کلب کے چیئرمین۔ جبکہ حسبان اللہ خان باجوڑ پر یس کلب کے صدر منتخب ہوگئے ۔باجوڑ پریس کلب کے دیگر عہدیداروں میں فضل حکیم سینئر نائب صدر ، انورزادہ گلیار نائب صدر ۔انواراللہ خان جنرل سیکرٹری ۔ عرفان اللہ جان ڈپٹی جنرل سیکرٹری ۔عبدالوہاب فنانس سیکرٹری ،قیاس آفس سیکرٹری ۔ جبکہ ٹی یوجے کابینہ میں حاجی رحمت اللہ چیئرمین ، میاں سعید الرحمان صدر ،حمیداللہ سینئر نائب صدر ۔ نورمحمد بنوری نائب صدر ۔نعیم اللہ جنرل سیکرٹری ۔مجاہد ڈپٹی جنرل سیکرٹری ۔ اسرار الدین فنانس سیکرٹری جبکہ بلال یاسر آفس سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔ اس موقع پر نو منتخب صدور حسبان اللہ خان اور میاں سعیدالرحمان نے کہا کہ صحافی برادی کے خد مت کیلئے کسی بھی قسم کے قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گااورتمام صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کر ینگے ۔ اُ نہوں نے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ اپنے حقوق کے حصول کیلئے متحد ہوجائے ۔