باجوڑ پشتو ادبی کاروان کے انتخابات مکمل،انور زادہ گلیار صدر اور اشنا باجوڑے جنرل سیکرٹری چُن لیے گئے
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شاہین ایجوکیشن سٹی کے دفتر خار باجوڑ میں باجوڑ پشتوادبی کاروان کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں باجوڑ پشتوادبی کاروان سال 2019کیلئے نئے کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ کابینہ کا انتخاب رائے دہی کے ذریعے عمل میں لایا گیا جس میں شعراء کے کثرت رائے کے نتیجے میں میاں انورزادہ گلیارصدر،اشناباجوڑے جنرل سیکرٹری،جاویدثاقب پریس سیکرٹری،سیراج الدین نایاب رابطہ سیکرٹری،جاویدعادل جائنٹ سیکرٹری،ریاض تنہا فنانس سیکرٹری اور عصام الدین تاثیر آفس سیکرٹری منتخب ہوئے۔ اجلاس میں گزشتہ کابینہ کے جنرل سیکرٹری سراج الدین حقیار نے کابینہ کے گزشتہ سال کے کارگردگی پیش کی ، کاروان کے ادبی کاوشوں کو اجلاس کے شرکاء نے سراہا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر انورزادہ گلیار نے کہا کہ پشتوزبان کی ترویج کیلئے وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہر ممکن کوشش اور جدوجہد کریں گے۔ انہوں نے تمام شعراء کرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں کوشش کرونگا کہ آپ کا مجھ پر کیا گیا اعتماد برقرار رکھ سکوں اور اپنے مادری زبان کے ترقی کیلئے اپنے صلاحیتیں بروئے کار لا سکوں۔ اجلاس کے آخر میں مشاعرہ بھی ہوا جس کے نظامت کے فرائض اشنا باجوڑی نے ادا کیے۔ مشاعرے کی صدارت باجوڑ پشتو ادبی کاروان کے نئے صدر میاں انورزادہ گلیار نے کی جبکہ مہمان خصوصی نامور شاعر باچازادہ حیران تھے۔ مشاعرہ میں عمران سحر،سیراج الدین نایاب،الطاف حسین الطاف،سہیل افنان،سیراج الدین حقیار،صدام حسین شاداب،گل رازخان الفت،جاویدثاقب،رفیع اللہ ضرار،ریاض تنہا،عبدالسلام زرغون،عصام الدین تاثیر، شوکت اللہ شاداب ، ضیاء اللہ صابر،شوکت عزیز شوکت ، سیف اللہ فریاد، جاویدعادل، باچازادہ حیران اور میاں انورزادہ گلیار نے اپنے اپنے کلام پیش کی ۔
باجوڑ پشتو ادبی کاروان کے انتخابات مکمل،انور زادہ گلیار صدر اور اشنا باجوڑے جنرل سیکرٹری چُن لیے گئے
You might also like