ماموند پبلک سکول میں جماعت دہم کے طلبہ کے اعزاز میں الوداعیہ تقریب

0

تفصیلات کے مطابق تحصیل ماموند سیوئی میں واقع ماموند پبلک سکول میں دہم جماعت کے رخصت پذیر طلبہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر ملک سعید الرحمٰن، ملک گل محمود، ڈاکٹر ضیا، ملک شعیب سمیت علاقائی عمائدین اور سکول طلبہ نے شرکت کی۔ تقریب سیخطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہمیں ہمیشہ سوسائٹی کے نصب العین اللہ کا نیک و صالح بندہ بنانا اور انسانیت کا سچا بہی خواہ بنانا اپنے سامنے رکھنا چاہیے زندگی کے ہر میدان میں اپنی دینی شناخت و تربیت کو ملحوظ رکھنا چاہیے۔ سکول کے ڈائریکٹر نورخان انصاری نے کہا کہ ہمارا عزم علاقے کو ایک تعلیم یافتہ اور اخلاق سے بھرا ہوا معاشرہ فراہم کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ ماموند پبلک سکول علاقے میں ایک معیاری ادارہ ہے اس کا کریڈیٹ ادارے کے اساتذہ کو جاتا ہے جنہوں نے سخت محنت کے بل بوتے پر سکول کو یہ مقام دلایا۔ تقریب میں طلبہ نے ٹیبلو اور خاکے بھی پیش کیے اور شرکا سے داد وصول کی۔ اس موقع پر جماعت دہم طلبہ نے انتہائی دلنشین انداز میں اسکول اساتذہ سے وابستہ اپنے جذبا ت و احساسات کا اظہار کیا۔ اساتذہ کی تربیت و تدریس پر اعتراف خدمات و جذبہ امتنان کو پیش کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.