بادسیا میں واقع زیتون کے باغ کیلئے سولر ٹیوب ویل کی منظوری کا مطالبہ

0

تحصیل ماموند بادسیا میں واقع زیتون کے باغ کیلئے سولر ٹیوب ویل کی منظوری اور باغ کے اطراف میں خاردار تار لگائی جائے تاکہ زیتون کے درختوں کے حفاظت ہوسکے، زیتون کا یہ باغ پورے ماموند کے معیشت پر بہترین نتائج مرتب کرے گا۔ان خیالات کا اظہار تحصیل ماموند بادسیا میں واقع زیتون کے قیمتی درختوں کے باغ کے مالک قبائلی رہنما ملک شاہ ولی خان ماموند نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ باغ محکمہ جنگلات کے جانب سے لگایا گیا جس پر ہم ڈائریکٹر اور دیگر آفسران کے مشکور ہیں لیکن علاقے میں پانی کی سطح نیچے چلے جانے کے وجہ سے گذشتہ سال باغ اپنا پھل نہیں دے سکی اور قیمتی درختوں کے ضائع ہوجانے کا اندیشہ ہے لہذا متعلقہ محکمہ اور منتخب نمائندے باغ کیلئے سولر ٹیوب ویل کی منظوری اور باغ کے اطراف میں خار دار بھاڑ لگائیں تاکہ باغ کی حفاظت ممکن ہوسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ باغ میں 20 ہزار سے زائد زیتون کے قیمتیں درخت لگائے گئے ہیں اگر متعلقہ حکام بروقت باغ کیلئے سولر ٹیوب ویل کا انتظام کرے تو اس باغ کے آمدن سے علاقے کے معیشت پر بہترین اثرات مرتب ہونگے، سینکڑوں لوگوں کو روزگار کا موقع میسر آئے گا اور زیتون کے آفزائش میں ہم خود کفیل ہوجائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.