عنایت کلے بائی پاس پر قائم دکانوں پر مارکنگ اور ان کے گرائے جانے پر ہمیں شدید تحفظات ہیں، انتظامیہ مزید تاجروں اور عوام کو تنگ نہ کریں اگر اس فیصلے کو واپس نہیں لیا گیا ہم علاقہ چھوڑ دیں گے اور ہجرت کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹ کے سنیئر رہنما اور اے این پی الیکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری حاجی نورخان درانی نے عنایت کلے بائی پاس کے تاجروں سے ملاقات کے بعد اپنے اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان تمام دکانوں کے تعمیر سے قبل حکومت نے انہیں این او سی جاری کیا ہے جس کے بعد ہی سرکاری حکم نامے کے بعد یہ دکانیں تعمیر کی گئی ہیں۔ اب ان دکانوں پر متعلقہ محکمہ کے جانب سے سرخ مارکنگ کی گئی ہے جو روڈ کے حدود سے کافی دور ہیں لہذا حکومت اس فیصلے پر نظر ثانی کریں اور تاجروں کو خوف میں نہ ڈالیں بلکہ تاجروں کے تحفظ کیلئے بہتر اقدامات کریں۔ عوامی نیشنل پارٹی کے قیادت تاجروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہی گی۔
عنایت کلے بائی پاس پر قائم دکانوں پر مارکنگ اور ان کے گرائے جانے پر ہمیں شدید تحفظات ہیں۔ حاجی نورخان درانی
You might also like