باجوڑ یوتھ جرگہ کے نئے کابینہ کا انتخاب مکمل، سرتاج عزیز نئے چیئرمین منتخب، سابقہ چیئرمین عبیداللہ نے حلف لیا ، باجوڑ سیاسی اتحاد کے قائدین اور جرگہ ممبران کی تقریب میں شرکت ۔باجوڑ یوتھ جرگہ کے مرکزی قیادت کے زیراہتمام نئے کابینہ کا انتخاب مکمل ہوگیا۔ تمام اراکین نے متفقہ طور پر سرتاج کو نیا چیئرمین منتخب کرلیا۔ جبکہ اس موقع پر سابقہ چیئرمین عبداللہ مدت پوری ہوجانے پر اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔ تقریب حلف برداری کا اہتمام باجوڑ پریس کلب میں منعقد کیا گیا۔ سابقہ چیئرمین عبیداللہ نے نومنتخب ممبران سے حلف لیا۔ اس موقع پر باجوڑ سیاسی اتحاد کے قائدین گل افضل ، گل کریم خان ، ڈاکٹر خلیل نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے باجوڑ یوتھ جرگہ کے نو منتخب چیئرمین سرتاج عزیز نے کہا کہ میں تمام یوتھ آرگنائزیشن اور تنظیموں کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کرکے مجھے یوتھ جرگہ کا چیئرمین منتخب کیا۔ انشا اللہ میں اپنی تمام صلاحیتیں یوتھ جرگے کے مقاصد کے حصول کے لیے صرف کرونگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ باجوڑ یوتھ جرگہ کے مرکزی نقطہ فاٹا ریفامز اور ایف سی آر کے باقیات کے خاتمے کے لیے جدوجہد کرنا ہے اور ہم اس جدوجہد کو ہر حال میں جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ نوجوانوں کا قافلہ آپ کو کبھی مایوس نہیں کرے گا یہ قافلہ بلا لالچ اور رشوت خوری کے اپنا کام جاری رکھے گا اور اس ظلم کے خاتمے میں اپنا کام جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ علاقے کے ہر مسئلے پر ہم عوام کے ساتھ ہونگے اور عوام مخالف پالیسی پر احتجاج سمیت ہر فورم پرآواز بھی اٹھائیں گے۔