صوبائی وزیر مواصلات اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع کے لوگوں کی خوشحالی اور انہیں جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے زرائع مواصلات کی ترقی انتہائی ضروری ہے اور سڑکوں کی تعمیر سے قبائلی علاقوں کی ترقی پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے باجوڑ کے علاقہ لوئی سم میں لوئی سم ٹو ناواپاس 30.750کلومیٹر سڑک کے بہتری وبحالی منصوبے کے افتتاح کے موقع پر کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود ، اراکین پارلیمنٹ گل داد خان ، گل ظفر خان ، سرکاری حکام سمیت پی ٹی آئی کے رہنماء بھی موجودتھے ۔ صوبائی وزیر مواصلات اکبر ایوب خان نے باجو ڑکے تحصیل خار علاقہ لوئی سم میں امریکی امدادی ادارے یو ایس ایڈ کے تعاون سے بننے والے 30.750کلومیٹر لوئی سم ٹو ناواپاس سڑک کی بہتری وبحالی منصوبے کا افتتاح کیا ۔ منصوبے پر 595.30ملین روپے خرچ آئیگی ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اکبر ایوب خان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے قبائلی اضلاع کے لوگوں کے معیار زندگی بہتر بنانے کا تہیہ کررکھاہے اور اس مقصد کے لیے مربوط اقدامات اٹھارہی ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ضلع باجوڑ کے لوگوں کی خوشحالی اور انہیں جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے زرائع مواصلات کی ترقی انتہائی ضروری ہے اور سڑکوں کی تعمیر سے پسماندہ ضلع باجوڑ کی ترقی پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ دس سالہ ترقیاتی پروگرام میں باجوڑ میں بھی تمام سڑکوں کی بہتری اورنئی پلوں کی تعمیر سمیت نئی سڑکیں بھی تعمیر کی جائیگی ۔صوبائی وزیر نے تحصیل خار کے علاقہ شینکوٹ میں زیر تعمیر رابطہ پل کا بھی معائنہ کیا ۔انہوں نے باجوڑ کے ایم این ایز کے مطالبے پر خار ٹو مامد گٹ روڈ کی بحالی وتوسیع منصوبے کی منظوری بھی دیدی ۔ دریں اثناء صوبائی وزیر مواصلات اکبر ایوب خان کو ضلع باجوڑ میں سڑکوں کی ابتر صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور انہیں لوگوں کی مشکلات سے آگاہ کیاگیا ۔