یوتھ تنظیم نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے سابقہ صدر شاہ خالد ، جاوید تندر اور عبدالقدیر کی عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت

0

مدنی ریاست کے حکمران ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے بجائے ملک کو بحرانوں کے طرف دھکیل رہے ہیں ، آئے روز کی مہنگائی نے غریب عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔
ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے سنیئر رہنما اور سابقہ ضلعی صدر شیخ جہانزادہ اور دیگر نے یوتھ تنظیم نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے سابقہ صدر شاہ خالد ، جاوید تندر اور عبدالقدیر کی عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیتی تقریب کے موقع پر باجوڑ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
تفصیلات کے مطابق یوتھ تنظیم نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے تین ممبران شاہ خالد ، جاوید تندر اور عبدالقدیر کی مین پارٹی عوامی نیشنل پارٹی میں منتقل ہونے اور یوتھ تنظیم چھوڑنے کا اعلان باقاعدہ باجوڑ پریس کلب خار میں پریس کانفرنس میں کیا گیا۔ اس موقع پر پارٹی کے سنیئر قیادت شیخ جہانزادہ ، شاہ نصیر خان ، سید عبدالمنان کاکاجی ، ڈاکٹر غلام حبیب ، ڈاکٹر علم خان ، سید صدیق اکبر ، نثار باز اور دیگر درجنوں کارکن موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ جہانزادہ نے کہا کہ شاہ خالد اور ان کے دیگر ساتھی یوتھ تنظیم میں بھی ہمارے لیے نہایت اہم تھے ان کی کارگردی سنیئر کارکن کیلئے مشعل راہ ہیں۔ اے این پی ضلع باجوڑ الیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہ نصیر خان نے کہا کہ ان کی کارگردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں شاہ خالد اور ان کے ساتھیوں نے جس طرح یوتھ تنظیم کو منظم کیا تھا ان کا یہ تجربہ اور قابلیت عوامی نیشنل پارٹی جو کہ مدر پارٹی ہے میں بھی بروئے کار لائیں گے اور پارٹی کے منظم کرنے اور پارٹی امور میں ہماری معاونت کریں گے۔ اس موقع پر پارٹی قائدین اور کارکنان کے جانب سے شاہ خالد ، جاوید تندر اور عبدالقدیر کو حسن کارگردگی کے شیڈ پیش کیے گئے اور ہار پہناکر پارٹی میں خوش آمدید کہا گیا ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.