لاڑکانہ سندھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باجوڑ کے تین مزدور قتل

0

سندھ لاڑکانہ میں باجوڑ سے تعلق رکھنے والے تین مزدوروں کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، لواحقین کا انصاف کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ تحصیل اتمان خیل کے علاقہ بتائی سے تعلق رکھنے والے تین مزدوروں رئیس ولد گل بادشاہ ، وحید گل ولد محمد ریاض اور عرب گل ولد سید اکبر جان کو منگل کی رات نوڈیرو سٹی لاڑکانہ ضلع سندھ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے لاشیں نوڈیرو ہسپتال منتقل کردی ۔ مقتولین کے ورثا اور باجوڑ کے عوام نے حکومت سندھ سے مزدوروں کے قاتلوں کی فوری گرفتار ی اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق تین مزدور طویل عرصے اس علاقے میں محنت مزدوری کرتے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.