سندھ لاڑکانہ میں باجوڑ سے تعلق رکھنے والے تین مزدوروں کی لاشیں آبائی علاقے باجوڑ پہنچادی گئی ، خار بازار میں یوتھ جرگہ اور تاجربرادری کے جانب سے سخت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ میتوں کے ہمراہ پی ٹی آئی سندھ کے صوبائی پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ ، ایم این اے گل ظفر خان باغی ، ایم این اے گلداد خان اور پی ٹی آئی کے دیگر قائدین کی بھی باجوڑ آمد
تفصیلات کے مطابق سندھ لاڑکانہ میں باجوڑ سے تعلق رکھنے والے تین مزدوروں کی لاشیں آبائی علاقے باجوڑ پہنچادی گئی، اس موقع پر خار بازار میں یوتھ جرگہ اور تاجربرادری کے جانب سے سخت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقتولین کے ورثا اور باجوڑ کے عوام نے حکومت سندھ سے مزدوروں کے قاتلوں کی فوری گرفتار ی اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق تین مزدور طویل عرصے اس علاقے میں محنت مزدوری کرتے تھے۔یتوں کے ہمراہ پی ٹی آئی سندھ کے صوبائی پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ ، ایم این اے گل ظفر خان باغی ، ایم این اے گلداد خان بھی باجوڑ آئے ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی ہر ممکن کوشش ہوگی کہ متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کرسکیں اور قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں۔
سندھ لاڑکانہ میں باجوڑ سے تعلق رکھنے والے تین مزدوروں کی لاشیں آبائی علاقے باجوڑ پہنچادی گئی
You might also like