صوبائی حکومت کے طرف سے ضم شدہ اضلاع میں اپنے سرگرمیاں شروع کرنے میں محکمہ سپورٹس خیبر پختونخوا نے پہل کر دی اور پہلی بار انڈر 17 کرکٹ ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سپورٹس خیبرپختونخوا نے دوسرے قبائیلی اضلاع کی طرح باجوڑ میں ٹرائلز منعقد کیے جس میں کھلاڑیوں نے پرجوش طریقے سے شرکت کی اور دوسو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔اور 8 پلیئرز کا انتخاب کیا گیا جن میں چار بلے باز ، دو فاسٹ باولرز اور دو سپنر شامل ہیں کا انتخاب عمل میں آیا۔ان میں کاشف عادل، ذاہد احمد، احتشام، عرفان اللہ،سلمان شاہ، فرمان اللہ، عزت اللہ اور محمد شاہدشامل ہیں۔عوام اور خاص کر کھلاڑیوں نے ڈائریکٹر سپورٹس خیبر پختونخوا جنید خان،ڈائریکٹر اپریشنل کے پی ثقلین شاہ اور ڈائر یکٹر سپورٹس ضم شدہ اضلاع محمد نواز خان کا شکرایہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں خوشی ہے کیونکہ اس سے ہمیں آگے جانے کا موقع میسر آگیا۔ اس امید کے ساتھ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہیگا۔ سلیکشن کمیٹی فرسٹ کلاس کرکٹر فضل اکبر اور بختیار محمد پر مشتمل تھی جنھوں نے بہترین انتظامات پر ڈسٹرک سپورٹس افیسر فضل اکبر خلجی کا شکرایہ ادا اور تعریف بھی کی۔ اس موقع پر ڈسٹرک سپورٹس آفیسر فضل اکبر خلجی ،کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اسماعیل بھی موجود تھے، جبکہ محکمہ سپورٹس کے تمام اہلکاروں کو چھٹی کے باوجود ڈیوٹی پر بلایا گیا تھا تاکہ ہر ممکن مدد فراہم کیا جاسکے۔