لیویز فورس کو پولیس میں ضم کیاجائے یا ملاکنڈ لیویز فورس کی طرح اختیارات دئیے جائیں

0

لیویز فورس کو پولیس میں ضم کیاجائے یا ملاکنڈ لیویز فورس کی طرح اختیارات دئیے جائیں ۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں لیویز فورس کے درجنوں نوجوانوں نے جام شہادت نوش کرکے امن بحال کیا، دیگر اضلاع سے آنیوالے پولیس اہلکاروں کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے، حکومت انضمام کے وقت ہونیوالے وعدوں پر عمل کریں۔ ان خیالات کااظہار باجوڑ سیاسی اتحاد اور باجوڑ کے ترکھانی و اتمانخیل قبائل کے قومی مشران نے باجوڑ پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ قومی مشران ملک آیاز ، ملک سلطان زیب ، باجوڑ سیاسی اتحاد کے صدر مولانا وحید گل ،ملک گل کریم خان ، محمد حیان، حاضر محمد ، ملک حفظ الرحمن ، ملک قادر خان،ملک شاتر ،ملک عبدالعزیز ، ملک دلوگل، ملک جاوید علی ، ملک نواز خان ، ملک رحمن ، ملک شہاب الدین،ملک خالدخان ، یوتھ جرگہ کے رہنماؤں نثار باز، واجد علی ،سرتاج عزیز اور دیگر نے کہا کہ سخت حالات میں باجوڑ کیلئے قربانیاں پیش کرنیوالے لیویز فورس ہی یہاں کی سکیورٹی انتظامات لینے کے حقدار ہیں اورباجو ڑلیویز میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد موجود ہیں انہیں پولیس آفیسران کی پوسٹوں پر تعینات کیاجائے، باجوڑ لیویز کو پولیس کے اختیارات تفویض کئے جائیں ۔مقررین نے کہا کہ ان کیساتھ وعدہ اور معاہدہ ہواہے لہذا اُس پر عمل کرکے لیویز فورس کو یا پولیس میں ضم کیاجائے یا ملاکنڈ لیویز کے طرز پر مراعات واختیار دیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ لیویز ہماری اپنی فورس ہے اور ہماری ضروریات پوری کرتی ہے، علاقہ کے رسم ورواج سے آگاہ ہے ۔ ذہنی اذیت نہ دیاجائے، لیویز فورس والے ہمارے بچے ہیں ۔لیویز کو برے نظر سے دیکھنا پوری قبائل کو برے نظر سے دیکھنے کے مترادف ہے۔ مقررین کا یہ بھی کہنا تھا کہ فاٹا انضمام کے وقت یہ طے ہواتھا کہ قبائلی اضلاع میں 44ہزار پولیس اہلکار بھرتی ہونگے لہذا یہاں پہلے سے موجود 29ہزار لیویز اہلکاروں کو پولیس میں ضم کیاجائے جبکہ باقی ماندہ پوسٹوں پر قبائلی اضلاع سے نوجوانوں کو بھرتی کیاجائے ۔ سیاسی اتحاد ، قومی مشران اور یوتھ کے نمائندوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ محکمہ پولیس نے زور لگایاہے کہ ان کے اہلکاروں کو قبائلی اضلاع میں تعینات کیاجائے اور لیویز کو متاثرہ کیاجائے۔ باہر سے آنیوالے پولیس اہلکاروں کوکسی صورت قبول نہیں کرینگے اور مزاحمت بھی کرینگے ۔ہم لیویزفورس کے احتجاج اور مطالبات کے حمایت کرتے ہیں ۔لیویز کے اوپر پولیس کو لانا قوم کی تذلیل ہے اور ہم اسکے پرزور مذمت کرتے ہیں۔ باجوڑ سیاسی اتحاد کے مشران اور قومی مشران اس اہم مسئلے کے حل کیلئے ایک پیج پر ہے اور اگر لیویز فورس کیساتھ ذیادتی کی گئی توہم سڑکوں پر نکلیں گے اور بھرپور احتجاج کرینگے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.