انجمن ہلال احمر کے زیر اہتمام کمیونٹی سپورٹ نیٹ ورک کے فالو اپ اجلاس کا انعقاد

0

ضلع باجوڑ کے مختلف سرکاری محکموں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہلال احمر کیساتھ ایمرجنسی حالات میں غیر محفوظ لوگ کی مدد کرنے میں بھرپور تعاون اور معلومات کا تبادلہ کرنے کے عزم کااظہار کیا ۔ یہ اظہار انجمن ہلال احمر کے دفتر میں منعقدہ کمیونٹی سپورٹ نیٹ ورک کے فالو اپ اجلاس کے موقع پر کیاگیا ۔ اجلاس زیر صدارت ہلال احمر کے سیکرٹری طارق زمان منعقد ہوا۔ جس میں سرکاری محکموں شہری دفاع ، ضلعی انتظامیہ ، میونسپل کمیٹی ، محکمہ بلدیات ودیہی ترقی ، سپورٹس اینڈ کلچر، جنگلات ، محکمہ تعلیم ، محکمہ لائیوسٹاک ، صحافی برادری سمیت ہلال احمر قبائلی اضلاع کے ہیڈکوارٹر ز اور باجوڑ برانچ کے اہلکاروں نے شرکت کی ۔ اس اجلاس میں میڈیا اینڈ کمیونیکیشن آفیسر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر یوتھ ورضاکار قبائلی اضلاع نے بھی شرکت کی ۔اجلاس کا بنیادی مقصد سرکاری محکموں کیساتھ رابطہ مضبوط بنانا اور قدرتی وانسانی پیدا کردہ آفات کے موقع پر ایک دوسرے کیساتھ رابطہ مضبوط بنانا تھا ۔ اجلاس میں ہلال احمر باجوڑکے فرسٹ ایڈ ٹرینر کفایت اللہ نے ایمرجنسی صورتحال میں قیمتی جانیں کیسے بچائے جاسکتی ہے کے موضوع پر شرکاء کو ٹریننگ دی۔اس فالو اپ اجلاس جس میں فرسٹ ایڈ ٹریننگ بھی دی گئی کا مقصد یہ تھا کہ حکومتی محکموں کیساتھ روابط کو مزید مضبوط اور فعال بنایا جائے اور قدرتی وانسانی پیدا کردہ آفات کے موقع پر ایک دوسرے کیساتھ معلومات کا تبادلہ کیاجائے ۔اس سے پہلے ہلال احمر کے رضا کار آیاز نے ریڈ کراس اور ریڈ کرسینٹ موومنٹ کے بارے میں شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی جبکہ محمدعمران اور شاہ خالد نے کمیونٹی بیسڈ ریسک ایجوکیشن ،متاثرین کی مدد اور خاندان کیساتھ روابط کے بحالی کے بارے میں بتایا ۔ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن آفیسر نے نیٹ ورک کے قیام کے اغراض ومقاصد بیان کئے اور مستقبل کے لائحہ عمل بھی بیان کیا ۔ اور ایک دوسرے کیساتھ معلومات کے تبادلہ کیلئے واٹس اپ گروپ بنایاجائیگاتاکہ آسانی کیساتھ رابطہ ہوسکے ۔ اجلاس میں شریک میونسپل کمیٹی خار تحصیل کے ایک اہلکارخادم برق نے ہلال احمر کے سرگرمیوں کو سراہااور معاشرے کی بہتر ی کیلئے ہونیوالے کاموں کی تعریف کی ۔ انہوں نے فرسٹ ایڈ سیشن اور نیٹ ورک فالو اپ اجلاس کے بارے میں باتیں کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس اد ارے اور اس کے فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں مزید معلومات ملی اور یہ اچھے سرگرمیاں جاری رہنے چاہئے تاکہ لوگوں کی مدد کی جاسکے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.