عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ تحصیل واڑہ ماموند کی تنظیم سازی مکمل، ملک ضیاء السلام صدر جبکہ فیض اللہ جنرل سیکرٹری منتخب
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز عنایت کلے باجوڑ میں عوامی نیشنل پارٹی تحصیل واڑہ ماموند کا ایک اہم اجلاس عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کے الیکشن کمیشن کے چیئرمین شاہ نصیر خان کے صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں واڑہ ماموند کے تمام کونسلران نے شرکت کی۔ اجلاس میں باجوڑکے الیکشن کمیشن کے ممبران نورخان درانی،ڈاکٹر غلام حبیب،ڈاکٹر محمد دین اور عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کے صدر ملک عطاء اللہ خان لالا نے شرکت کی۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے کابینہ کے عہدیداروں کا انتخاب ہوا جس میں ضیاء السلام صدر، ریاض سینئر نائب صدر ، خیراللہ نائب صدر، فیض اللہ جنرل سیکرٹری،حمیداللہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ،مجیب الرحمن ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،روح اللہ سیکرٹری اطلاعات،بخت زادہ فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے۔ کابینہ کے عہدیداروں کے انتخاب پر باجوڑ کے الیکشن کمیشن نے مبارکباد پیش کی اور ان سے توقع ظاہر کی کہ نئی کابینہ تحصیل واڑہ ماموند میں پارٹی کو فعال اور منظم کریگی ، کیونکہ تحصیل واڑہ ماموند کے نومنتخب صدر ضیاء الاسلام ایک تعلیم یافتہ فعال نوجوان ہیں۔
عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ تحصیل واڑہ ماموند کی تنظیم سازی مکمل، ملک ضیاء السلام صدر منتخب
You might also like