باجوڑ ہیڈکوارٹر خار میں گرینڈ جرگہ ، قبائلی اضلاع میں پولیس فورس کی تعیناتی مسترد، لیویز کو پولیس اختیار ات دینے اور عدالتیں باجوڑ کے ہیڈکوارٹر میں قائم کرنے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی حاجی لعلی شاہ پختون یار اور چیف آف راغگان انورزیب خان کے زیر اہتمام ہیڈکوارٹر خار میں ترکھانی اوراتمانخیل قبائل ، سیاسی جماعتوں کے نمائندوں ، یوتھ جرگہ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کا ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے ملک قادر خان ، انورزیب خان ، لعلی شاہ ، سید اخونزادہ چٹان،حاجی سردار خان ، ملک شاہین، اورنگزیب انقلابی ، خان بہادر ، شیخ جہانزادہ، میاں مسعود جان ، عطاء اللہ خان لالا، ملک بہادر ، مولانا وحید گل ، قاری عبدالمجید ، احمد زیب خان ایڈوکیٹ ،گل کریم خان ، سرتاج عزیز ، جاوید تندر ، قاضی عبدالمنان ، ڈاکٹر خلیل الرحمن ،حاجی سید احمد جان ، قاری عبدالمجید ، محمد حیان ، حاضر محمد خان اور دیگر مقررین نے کہا کہ تیمرگرہ میں باجوڑ کے عدالت کے قیام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ باجوڑ کے ہیڈکوارٹر خار میں ججوں کے رہن سہن اور دفاتر کیلئے ڈپٹی کمشنر نے انتظامات مکمل کی ہیں لہذا باجوڑ کے عدالت کو باجوڑ ہی میں قائم کیاجائے بصور ت دیگر ہم اس عدالتوں سے مکمل بائیکاٹ کرینگے ۔ مقررین نے کہا کہ باجوڑ لیویز فورس او رخاصہ دار فورس کو پولیس کے برابر مراعات اور اختیارات دیکر انتظامی امور سونپ دی جائے ۔ انھوں نے کہا کہ ہم پانچ سال تک پولیس تعیناتی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ،ملاکنڈ لیویز کے طرز پر باجوڑ لیویز کو اختیارات ومراعات دی جائیں ۔ مقررین نے کہا کہ باجوڑ ایک پسماندہ علاقہ ہے پہلے اس کے تعمیر وترقی پر توجہ دی جائے نہ کہ مسائل پیدا کی جائے ۔ مقررین نے کہا کہ باجوڑ لیویز نے امن وامان کے قیام کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اُن کے قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے ۔ پولیس کو جو مراعات حاصل ہیں وہ لیویز فورس کو دی جائے ۔ اس جرگہ کے نکات پر باجوڑ کے تمام سیاسی جماعتیں ، قبائلی عمائدین اور یوتھ مکمل طورپر متفق اور متحد ہیں ۔اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کی گئی تو ہم بھرپور احتجاجی تحریک شروع کریں گے ۔
باجوڑ ہیڈکوارٹر خار میں گرینڈ جرگہ
You might also like