تفصیلات کے مطابق باجوڑ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے انتخابات بروز جمعہ ہیڈکواٹر ہسپتال خار کانفرنس روم میں منعقد ہوئے۔ جس میں اتفاق رائے سے ڈاکٹرمحمدی گل صدر ، ڈاکٹر گل باچا سنیئر نائب صدر ، ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن جونیئر نائب صدر اور ڈاکٹر عزیز الرحمٰن جنرل سیکرٹری منتخب کرلیے گئے۔ اس موقع پر سنیئر ڈاکٹرز اور باجوڑ پریس کلب کے صدر حسبان اللہ بھی موجود تھے۔ نومنتخب صدر اور جنرل سیکرٹری نے تمام ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کے اعتماد پر ہم اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ باقی کابینہ کا انتخاب بعد میں کیا جائے گا۔