تحصیل اتمان خیل سے واپڈا اہلکاروں کی غیرقانونی نے 29کروڑ لیے جانے کے خلاف نیب سے رجوع کرنے کااعلان

0

تفصیلات کے مطابق تحصیل اتمان خیل علاقہ ارنگ کے سرکردہ سماجی شخصیت اور پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما امیر محمد اور ارنگ کے قبائلی عمائدین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل اتمان خیل میں محکمہ واپڈا کے اہلکاروں نے 2009سے لیکر 2018تک ایک سروس تار پر 220روپے ماہانہ لیتے رہے اور یہ کل 12458گھروں سے اصول کیا جاتا رہا ، اس میں کسی کو نہیں بخشا گیا ، انہیں ماہانہ 27لاکھ سے زائد پیسے جمع ہوتے ، 9سال تک کے اس کرپشن میں انہو ں نے ان غریب عوام سے بجلی کے بلوں کے مد میں 29 کروڑ 60لاکھ سے زائدروپے بٹورے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری واپڈا کی چیف سے ملاقات ہوئی جس کے بعد فی الحال وہ کام روک دیا گیا لیکن واپڈا چیف سے ہمارے تین بنیادی مطالبات جس میں بلوں کا خاتمہ ، بجلی سپلائی کا نظام ٹھیک کرنا اور ان پیسوں کا واپسی کا مطالبہ کیونکہ اس تمام رقم میں سے ایک روپے بھی حکومتی خزانے میں جمع نہیں ہوا۔ ہم نے واپڈ چیف کو اس گھناؤنی کرپشن کو بے نقاب کر نے کے کہا کہ اگر اگلے تین دن میں ان ملوث عناصر کے خلاف احتساب کا عمل شروع نہ ہوا تو ہم محکمہ نیب سے رجوع کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قبائل سے ایگریمنٹ کیا گیا تھا کہ وہ پیسوں کا مطالبہ نہ کر کے ان کو 8 گھنٹے بجلی دیا جائے گا مگر اب محکمہ واپڈا نہ تو پیسے واپس کرتے ہیں اور نہ آٹھ گھنٹے بجلی دیتے ہیں انہوں نے تین دن کا ڈیڈ لائن دیتے ہوئے نیب سے رجوع کرنے کا اعلان کر لیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.