سید عبدالمنان کاکاجی کا ضلعی الیکشن میں بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاجاً پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان

0

عوامی نیشنل پارٹی کے سنیئر رہنما سید عبدالمنان کاکاجی ضلعی الیکشن میں بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاجاً پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان
تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی ضلع باجوڑ کے سنیئر رہنما اور خدائی خدمتگار سید عبدالمنان کاکاجی ، سابقہ تحصیل صدر امین الرحمن اور دیگر نے عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام باجوڑ کے ضلعی الیکشن میں واضح بے ضابطگیوں اور دیگر سیاسی جماعتوں کے اراکین کے دراندازی کے خلاف باجوڑ پریس کلب میں درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کیا۔ اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید عبدالمنان کاکاجی نے کہا کہ میں 1980سے عوامی نیشنل پارٹی کا رکن اور باچا خان کے قافلے کا ممبر ہوں ، گذشتہ 37سالہ رفاقت میں پارٹی کیلئے ہر قسم جانی و مالی قربانی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اے این پی باجوڑ کے انٹراپارٹی الیکشن کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ اس انٹراپارٹی الیکشن میں دھاندلی اور دھوکہ دہی سے کام لے کر سنیئر رہنماؤں کو ناکام بنادیا گیا ہے جو کہ پارٹی کے ساکھ کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی قیادت کو دو ماہ کا ٹائم دیتا ہوں اگر پارٹی قیادت نے مسئلے کے حل کیلئے کوششیں نہیں کی اور سنجیدگی نہیں دکھائی تو دوسری صورت میں وہ پارٹی چھوڑنے پر بھی غور کریں گے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ درجنوں کارکنان بھی موجود تھے۔ تحصیل خار کے سابقہ صدر امین الرحمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے ضلع میں عوامی نیشنل پارٹی بچاؤ تحریک کا آغاز ہوچکاہے کہ سازش کے تحت پارٹی کے مخلص رہنماؤں کو سائڈ لائن کیا جارہاہے الیکشن سے قبل الیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہ نصیر خان نے سید عبدالمنان کاکاجی کے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ ان کے مقابلے میں امیدوار کھڑا نہیں کریں گے لیکن عین وقت پر وعدے کے خلاف ورزی کی گئی اور دھوکے سے سنیئر اور مخلص پارٹی رہنماؤں کو سائڈ لائن کردیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.