فاٹا سپرلیگ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر

0

فاٹا سپرلیگ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوگیا ،ٹائٹل خیبر گرین ازمری نے جیت لیا۔ فائنل میچ میں ضلع خیبر کی ٹیم خیبر گرین ازمری نے ضلع کرم کی ٹیم کرم گلونہ کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔ فاٹا سپرلیگ کا کرکٹ میلہ اختتام پذیر ہوگیا۔ اتوار کے دن ضلع باجو ڑکے باجوڑ سپورٹس کمپلکس میں فاٹا سپرلیگ کا فائنل میچ کھیلا گیا جس کو دیکھنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں تماشائی سٹیڈیم میں موجود تھے ۔ فائنل میچ میں ضلع خیبر کے خیبر گرین ازمری ٹیم نے ضلع کرم کے کرم گلونہ کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ خیبر گرین ازمری ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 168رنز بنائے جواب میں کرم گلونہ کی پوری ٹیم 16اوورز میں 111رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ فائنل میچ کے موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفرید ی ، سابق گورنر خیبر پختونخواہ انجینئر شوکت اللہ ، سابق ایم این ایز شہاب الدین خان ، الحاج شاہ جی گل آفریدی ، ایم این اے منیر اورکزئی، ایڈیشنل ہوم سیکرٹری خالد محمود،کرکٹر ثمین گل اور ہزاروں کی تعداد میں تماشائی موجودتھے ۔ ٹورنامنٹ میں قبائلی اضلاع سے 24ٹیموں نے حصہ لیا۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر شوکت اللہ خان ، الحاج شاہ جی آفریدی ، سیکرٹری ہوم خالد محمود اور دیگر مقررین نے فاٹا سپرلیگ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی اضلاع میں طویل بدامنی کے بعد کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد ہوگئے ہیں اور اتنی بڑی تعداد میں تماشائیوں کا فائنل میچ میں شرکت کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ قبائلی اضلاع اور باجوڑ کے لوگ امن پسند اور کھیلوں سے پیار کرتے ہیں ۔ مقررین نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ باجوڑ سپورٹس کمپلکس میں سہولیات کی کمی ہیں لہذا سپورٹس کمپلکس کے مزید بہتری کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.