سرکاری ملازمین حکومتی مشینری میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتے ہیں گل ظفر خان باغی

0

دکھی اور بیمار لوگوں کے علاج اور خدمت پر مامور، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس ، نرسزاور محکمہ صحت عامہ کے دیگر ملازمین کی خدمات عبادت کا درجہ رکھتی ہیں جو قلبی سکون کا باعث ہے ،گل ظفر خان باغی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ ہیڈکواٹر خار ہسپتال میں باجوڑ نرسز ایسوسی ایشن کے تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں نرسز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں ، ایم این اے گل ظفر خان باغی ، گل افضل ، حاجی سردار خان ، ڈاکٹر وزیر خان صافی اور دیگر نے تقریب سے خطاب کیا۔ نرسز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر عنایت الحق نے باجوڑ نرسز ایسوسی ایشن کے کابینہ سے حلف لیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان باغی ، گل افضل ، حاجی سردار خان ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وزیر خان صافی ، نرسز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر عنایت الحق نے کہا کہ سرکاری ملازمین حکومتی مشینری میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتے ہیں ریاست کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنانے اور اداروں کو مستحکم کرنے کے لیے ملازمین بھی فرائض کی ادائیگی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں جن کے حقوق کا تحفظ اور مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے دکھی اور بیمار لوگوں کے علاج اور خدمت پر مامور، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس ، نرسزاور محکمہ صحت عامہ کے دیگر ملازمین کی خدمات عبادت کا درجہ رکھتی ہیں جو قلبی سکون کا باعث ہے ۔نومنتخب صدر سراج الدین تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نرسز کے مسائل کے حل اور حقوق کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا انہوں نے کہا کہ وہ باجوڑ نرسز ایسوسی ایشن کو منظم اور مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے حقو ق اور فرائض میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور یہی احساس ذمہ داری ہمارے بہتر مستقبل کی ضامن ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے مسائل ہی ہمارے مسائل ہیں انہوں نے باجوڑ نرسز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران سے بھی اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ تنظیمی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض کی ادائیگی کو بھی بطریق احسن انجام دیتے رہیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.