باجوڑ میں نئے تعینات ہونیوالے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) پیر شہاب علی شاہ نے کہا ہے کہ پولیس صرف جرائم پیشہ لوگوں کیلئے خطرہ ہے اور جو لوگ جرائم پیشہ ہیں ہم اُن کیخلاف ضرور سخت رویہ اختیار کرینگے ۔پولیس عوام کے خادم ہیں ۔ انشاء اللہ ہماری کوشش ہوگی کہ باجوڑ کے عوام کو گھر کی دہلیز پر انصاف فراہم کرسکے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے تیمرگرہ پولیس لائن میں باجوڑ پریس کلب کے صدر حسبان اللہ کی قیادت میں صحافیوں کی ایک وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ ڈی پی او باجوڑ پیر شہاب علی شاہ نے کہا کہ میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ میرا تبادلہ پھولوں کی سرزمین باجوڑ کو ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم باجوڑ میں کھلی کچہریاں لگائیں گے تاکہ لوگوں کو پولیس کے حوالے سے جو شکوک وشبہات ہیں وہ دور ہوسکے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈی پی او پیر شہاب علی شاہ نے کہا کہ پولیس کیوجہ سے صرف جرائم پیشہ لوگوں کو خطرہ ہے اور عام لوگوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے ، ہم عوام کے خادم ہیں اور اُن کی حفاظت کرنا ہمارا فریضہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع باجوڑ میں دوتھانوں کی منظوری ہوچکی ہیں اور وہا ں پر ایف آئی آر درج کیاجائیگا اور بعد میں عدالت اپنی کاروائی کریگی ۔ ڈی پی او باجوڑ نے مزید بتایا کہ باجوڑ میں جرائم کی شرح دیگر اضلاع کی نسبت بہت کم ہیں اور یہ خوش آئند بات ہے۔باجوڑ آکر لیویز فورس اور باجوڑ کے مشران کے تحفظات دورکرینگے۔
باجوڑ میں جرائم پیشہ عناصر کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ ڈی پی او پیر شہاب علی شاہ
You might also like