باجوڑ چیمبر آف کامرس کے نمائندوں کی ڈی پی او باجوڑ پیر شہاب علی شاہ کے ساتھ ملاقات، اس موقع پر باجوڑ چیمبر کے بانی چیئرمین لعلی شاہ، سراج الدین خان، حاجی حبیب اللہ اور دیگر ممبران شریک تھے۔ چیمبر کے نمائندوں نے مطالبہ کیا کہ افغانستان کے ساتھ تجارت کے بحالی اس وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ ہمارے علاقے کے زیادہ تر لوگ کا تجارت بارڈروں سے وابستہ ہوتا ہے۔ ڈی پی او پیر شہاب علی شاہ نے عوام کو یقین دلایا کہ پولیس تاجروں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی اور تاجروں کو ہر قسم کی تحفظ فراہم کرے گی۔ پولیس عوام کی خادم فورس ہے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پیر شہاب علی شاہ نے کہا کہ پیر کے روز سے باجو ڑمیں ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء کیا جائے گا تاکہ باجوڑ میں ٹریفک حادثات پر قابو پایا جاسکے گا، انہوں نے مزید کہا کہ باجوڑ میں پاسپورٹ کے آسانی سے فراہمی یقینی بنانے کیلئے ویریفیکیشن یعنی تصدیقی عمل کو آسان بنایا جارہا ہے ۔باجو ڑ میں ٹریفک سکواڈ کو جدید خطوط پر تربیت دی جارہی ہے تاکہ بازاروں میں ٹریفک کے روانی میں خلل کو ختم کیا جاسکے۔اس سے تاجروں اور عوام کے مشکلات کم ہوسکے گیں، اور عوام کو بازاروں میں ٹریفک سے متعلق کوئی شکایات نہ ہوں
باجوڑ میں پولیس نے عملی طور پر کام شروع کردیا ، پیر کے روز سے باجوڑ میں ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء ہوگا۔ڈی پی او باجوڑ پیر شہاب علی شاہ
You might also like