باجوڑ میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں،پی ٹی آئی حکومت سپورٹس کے مد میں بہت سے اقدامات اُٹھا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی باجوڑ کے سینئر رہنماء انورزیب خان نے باجوڑ کے تحصیل سلارزئی علاقہ چوترہ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پی ٹی آئی باجوڑ دیگر سرگرم کارکن فضل منان عابد،مہران اور سمیع اللہ بھی موجودتھے۔ اُنہوں نے کہاکہ جس علاقے کے کھیلوں کے میدان آباد ہو وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں،کھیلوں سے جسمانی نشوونما کے ساتھ ساتھ ذہنی نشوونما بھی ہوتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کھیلوں پر خاص توجہ دیتی ہے اور اسکا زندہ مثال یہ ہے کہ سابقہ فاٹا کے لئے حکومت نے 25 کھیلوں کے میدانوں کی منظوری دی ہے۔پی ٹی آئی قوم سے کئے ہوئے وعدے نبھائے گی۔اُنہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔اُنہوں نے رنرٹیم کے لئے پانچ ہزار وینر ٹیم کے لئے دس ہزار جبکہ آرگنائزنگ کمیٹی کے لئے بھی دا ہزار روپے کا اعلان کیا۔