عنایت کلے گورنمنٹ سکول میں 2050بچوں کیلئے صرف 16اساتذہ پڑھانے پر مقرر ، سکول میں نہ تو بیٹھنے کی جگہ رہی ، اساتذہ کیلئے حالات قابو سے باہر ۔ ضلع باجوڑ تحصیل خار کے علاقے عنایت کلے ہائی سکول میں بچوں کی تعداد 2050ہیں ، پرائمری سیکشن میں 1250جبکہ ہائی سیکشن میں تعداد 800طلبہ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ ہائی سیکشن کیلئے کل 12اساتذہ پڑھانے پر مقرر ہیں۔ جبکہ پرائمری سیکشن میں 4اساتذہ 1250بچوں کو پڑھانے پر معمول۔ سکول میں زیر تعلیم 2050بچوں کیلئے صرف 16اساتذہ کرام مقرر ہیں۔ جس کے وجہ سے پڑھانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سکول ہیڈماسٹر کے مطابق پہلے پرائمری میں تعداد 1320تھی لیکن سٹاف کے کمی کے وجہ سے قرب و جوار کے پرائمری درجے کے بچوں کو داخلہ مجبوراً بند کردیا گیا۔ جو ان کا قانونی اور اصولی حق ہے۔ لیکن ہمارے پاس سکول میں سٹاف اور جگہ نہ ہونے کے وجہ سے ہم مجبوراً انہیں داخل کرنے سے قاصر ہیں۔ حکومت 7600خالی آسامیاں پُر کرنے کے دعوے تو کررہی ہے لیکن عنایت کلے سکول میں حالات قابو سے باہر ہے پھر بھی ہماری کوئی شنوائی نہیں ہورہی ۔ اس سلسلے میں جب حلقہ ایم این اے گلدادخان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے اس ادارے کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی ، اسلام آباد میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں بھی اس ادارے کا تذکرہ کیا کہ ہمارے علاقے میں تعلیم کا یہ حال ہے لیکن تاحال اس مطالبے پر کسی قسم کا عمل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی سٹاف فراہمی کا سلسلہ شروع ہوگا تو اس کا آغاز ہم عنایت کلے سکول سے کریں گے۔
عنایت کلے گورنمنٹ سکول میں 2050بچوں کیلئے صرف 16اساتذہ پڑھانے پر مقرر
You might also like