تفصیلات کےمطابق عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کا اھم اجلاس راحت ھوٹل میں عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کے صدر گل افضل کے صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں پارٹی کے اہم عہدیداروں نے شرکت کی۔ جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جائنٹ سیکرٹری شاہ نصیر خان،عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کے قائم مقام جنرل سیکرٹری نثار باز، سینئر نائب صدر اکبراللہ ، نائب صدر خان بہادر، نائب صدر دویم محمد صادق، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید صدیق اکبر، جائنٹ سیکرٹری زیراللہ ، سیکرٹری اطلاعات نور خان درانی، صوبائی کونسل کے ممبر ڈاکٹر غلام حبیب،حاجی یوسف دین،حاجی فرمان اللہ،ملگ گل زادہ،ملک عبدالسبحان اور تحصیل واڑہ ماموند کے صدر ملک ضیا الاسلام نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی۔ جس میں ایک کمیٹی لوگوں کو پارٹی میں شمولیت کیلئے بنائے گئی۔ جس میں ملک عطاءاللہ خان لالا، شیخ جہانزادہ ، ملک عمردراز،ملک عبدالسلام ، ملک نوشاد ، ڈاکٹر غلام حبیب ،ملک عبدالغنی ، ملک ممتاز، پختون خان،ملک گل زادہ، مولانا خانزیب ، منا ملک، شعیب لالا،حاجی عبدالقیوم،خان بہادر، اضغر خان ، ڈاکٹر پرویز،جبکہ دوسری کمیٹی تحصیل اور یونین کونسل کے سطح پارٹی کوفعال اور منظم کریگی اور تحصیل اور یونین کونسل میں پارٹی کی ایکٹیوٹی کو تیز کرے گی۔ جس میں تمام تحصیلوں کے صدر اور سیکرٹری کو کمیٹیوں شامل کیا گیا جس میں اجمل تنہا، حنیف خان ، ڈاکٹر محمددین ، باور جان ، ملک ضیاء السلام ، فیض اللہ ، عبدالباقی لالا، شاخالد ، نور بادشاہ ، جبکہ ملگری ڈاکٹران اور ملگری لیکوال کی تنظیمیں بنانے کیلئے ایک کمیٹی بنائی گئی۔ جس میں شاہ نصیر خان ، اجمل تنہا ، محمد اسحاق خان، ڈاکٹر غلام حبیب، ملک سبحان پختون ایس ایف اور این وائ او کیلئے ایک کمیٹی بنائی گئی۔ جس میں نثار باز، پختون خان ، شانصیر خان پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی گئی۔ جوکہ ان نوجوانوں فعال کرے گی تمام کمیٹیاں ایک ہفتے کے اندر اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی جس کے بعد آئندہ کیلئے عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ اپنالائحہ عمل طے کرے گی۔
عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ نے پارٹی کی فعالیت اور منظم کرنے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی
You might also like