اسلام آباد میں فرشتہ مہمند قتل کیس کے مظاہرے کے دوران گلالئی اسماعیل کے جانب سے قبائل علاقوں کے خواتین کے بارے میں دیئے گئے بیان کی ہم بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گلالئی اسماعیل کے خلاف جی آئی ٹی بناکر تحقیقات کریں اور گلالئی اسماعیل کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف باجو ڑکے رہنماؤں فرید خان ترابی، ایم این اے گلداد خان کے پرسنل سیکرٹری محمد طیب، آمان اللہ، امیر رحمان، نواز خان، لعل سید، عبدالحمید ضاخیل، امتیاز احمد، جاوید خان اور اسفندیار ترابی سمیت درجنوں کارکنوں نے پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلالئی اسماعیل نے اپنے تقریر میں کہا تھا کہ آپریشن کے دوران پاک فوج نے قبائلی خواتین کا ریپ کیا تھا، اس بیان سے ہمیں شدید دکھ پہنچا ہے، ہم اس کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو امن قائم ہے اس کے پیچھے پاک فوج کی لازوال قربانیاں ہیں۔ پاک فوج عوام کی محافظ ہے، انہوں نے باجوڑ میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے یہاں امن کے بحالی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ جس پر ہم پاک فوج کے شکرگذار ہیں اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان، چیف جسٹس آف پاکستان اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گلالئی اسماعیل کے اس زہر آلود بیان کے خلاف تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائے اور مکمل حقائق سے قبائلی عوام کو خبردار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ میں گذشتہ آپریشن کے دوران اس قسم کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا یہ الزام سراسر جھوٹ اور بے بنیاد ہے، ایسے الزامات کی ہم سخت تردید کرتے ہیں۔
گلالئی اسماعیل کے جانب سے قبائل علاقوں کے خواتین کے بارے میں دیئے گئے بیان کی ہم بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں
You might also like