آزاد امیدوار حاجی رحیم داد نے الیکشن کمپین کا باقاعدہ آغاز کرلیا ، سیوئی ماموند میں گرینڈ جلسہ ، ہزاروں افراد کی شرکت ، حاجی رحیم داد پر مکمل اعتماد کا اظہار
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف باجوڑ تحصیل ماموند کے سنیئر رہنما اور معروف قبائلی سردار حاجی رحیم داد نے پارٹی کے نظریاتی کارکنان اور قائدین سے مشاورت کے بعد باقاعدہ طور پر آزاد امیدوار کے حیثیت سے الیکشن کمپین کا باقاعدہ آغاز کرلیا ۔ افتتاحی جلسے کا انعقاد تحصیل ماموند کے مرکزی مقام سیوئی میں کیا گیا ۔ جس میں پاکستان تحریک انصاف باجوڑ کے سنیئر قائدین ملک مظاہر شاہ ، ملک شہاب الدین ، ڈاکٹر ضیا ء اللہ ، حاجی فیروز شاہ ، روح اللہ باغی ، سید محمد ، حمیداللہ ڈبروال سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی باجوڑ کے سنیئر رہنما اور پی کے 102سے آزاد امیدوار حاجی رحیم داد نے کہا کہ انہیں اس بات کا کوئی افسوس نہیں کہ ان کے ساتھ خدا کے کلام پر ہاتھ رکھ کر ایم این اے نے وعدہ کیا تھا کہ انہیں ٹکٹ دیا جائے گا اور اس بات پر پارٹی کے تمام قیادت کو متحد کرکے عنایت کلے بازار میں مشترکہ پریس کانفرنس کروائی گئی یہ اتنی بڑی بات نہیں لیکن اصل بات ہے کہ جس کے باعث ہم نے الیکشن آزاد امیدوار کے حیثیت سے لڑنے کا فیصلہ کیا ۔ وہ یہ کہ عمران خان کا ہ میں یہی پیغام ہے کہ وہ خاندانی اور موروثی سیاست کو مسترد کرتے ہیں اس لیے ایم این اے کے جانب سے اپنے رشتہ دار کو تحفے میں ٹکٹ دینے کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس فیصلے سے بغاوت کا اعلان کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم انشا ء اللہ آزاد امیدوار کے حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ، ہ میں جیپ کا انتخابی نشان جاری کیا گیا ہے ۔ ہم یہ الیکشن جیت کر عمران خان کو تحفے میں دیں گے اور اس سفارشی پارلیمانی بورڈ کو بتادیں گے کہ پی ٹی آئی کے حقیقی اور نظریاتی کارکن کون ہیں ۔ اس موقع پر سنیئر رہنما وَں ملک مظاہرشاہ ، ملک شہاب الدین اور دیگر نے تمام شرکاء سے عہد لیا کہ وہ حاجی رحیم داد کو مکمل سپورٹ کریں گے اور جیپ کو کامیاب بنائیں گے ۔
آزاد امیدوار حاجی رحیم داد نے الیکشن کمپین کا باقاعدہ آغاز کرلیا
You might also like