سابقہ ایم این اے شہاب الدین خان نے فیتہ کاٹ کر الیکشن آفس کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر پارٹی رہنماؤں گل کریم خان سلارئی زئی ، وحید خان ، منان حاجی اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ سابق پارلیمنٹرین شہاب الدین خان الیکشن آفس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں انضمام ہماری جدوجہد کا بنیاد تھا اب انشاء اللہ اس مقصد کے تکمیل کیلئے فاٹا ریفامز پر مکمل عملدرآمد کیلئے جدوجہد کرنا ضرورری ہے ، یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ قانون کے مکمل عملداری اور قانون کی حکمرانی کیلئے ضروری ہے کہ ہم اس ظالمانہ نظام کے نفاذ کیلئے حقیقی جدوجہد کریں ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دینے کا اصل وقت آپہنچا ہے ہم کسی کے دھونس دھوکے میں آئے بغیر ووٹ کے تقدس اور عزت کیلئے مشترکہ جدوجہد کریں اور ووٹ چوروں کا راستہ روکیں ۔ اس موقع پر سابقہ ایم این اے شہاب الدین خان ، مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری گل کریم خان سلارزئی اور دیگر نے متفقہ طور پر اعلان کیا کہ ہم ہیڈکواٹر خار میں مستقل دفتر کھولیں گے تاکہ ہمارے پارٹی کے مسائل یہاں سے با آسانی حل ہوسکے اور پارٹی معاملات یہاں سے ہینڈل کیے جاسکے ۔
باجوڑ ، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے 101نظام الدین خان کے الیکشن آفس کا افتتاح ،
You might also like