عوامی نیشنل پارٹی پختونوں کی حقوق کیلئے ہر وقت موجود رہے گی گذشتہ صوبائی الیکشن میں علاقے کے لوگوں نے جس اکثریت سے ہم پر اعتماد کیا ہے ان شاء اللہ ہم آپکو کبھی مایوس نہیں کرینگے ۔ شیخ جہانزادہ
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ناواگئی ترس گاؤں میں اکبر حسین مومند کے حجرے میں عوامی نیشنل پارٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ا ے این پی باجوڑ کے جنرل سیکرٹری،نثار باز، شیخ جہانزادہ، عبدالمنان کاکاجی، شیر محمد لالا، مولانا خانزیب، حاجی گلندر، ملک علی حیدر، عبدالرحمان صوفی، ملنگ جان، حاجی حمیداللہ، صاحبزادہ محمد دین، حاجی خنان، ملک محی الدین، حاجی گل زمین، ر میجر گلی رحمان، ملک فضل حیان، اور دیگر قومی مشران نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ جہانزادہ اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی پختونوں کی حقوق کیلئے ہر وقت موجود رہے گی پچھلے الیکشن میں علاقے کے لوگوں نے جس اکثریت سے ہم پر اعتماد کیا ہے ان شاء اللہ ہم آپکو کبھی مایوس نہیں کرینگے ۔ شیخ جہانزادہ نے کہا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں ہر جگہ جرگے اور مشاورت سے خدمتگار لوگوں کو میدان میں اتاریں گے ۔ جس کے لیے آپ لوگوں کا تعاون درکار ہوگا ۔ اس موقع پر اہل علاقہ نے آنے والے وقت میں عوامی نیشنل پارٹی کا بھر پور ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا ۔
عوامی نیشنل پارٹی پختونوں کی حقوق کیلئے ہر وقت موجود رہے گی۔ شیخ جہانزادہ
You might also like