تفصیلات کے مطابق پیر کے شب فارماسو ٹیکل فیلڈ سے وابستہ عبدالبصیر نامی نوجوان کو شام 8بجے تحصیل ماموند کے علاقے گٹ آگرہ میں گھر جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ۔ جس کے خلاف باجوڑ فارماسیوٹیکلز کے زیر اہتمام ہیڈکواٹر خار ہسپتال کے سامنے احتجاجی واک کا انعقاد کیا گیا ۔ احتجاجی مظاہرے میں باجوڑ فارماسیوٹیکلز کے درجنوں افراد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے باجوڑ فارماسیوٹیکلز کے نمائندوں نے کہا کہ جب تک قاتل گرفتار نہیں کیے جاتے اور ایسے قاتلوں کو عبرت ناک سزائیں نہیں دی جاتی تب تک ہم اپنے بے گناہ بھائیوں کے لاشیں اٹھاتے رہیں گے ۔ اس موقع پر باجوڑ فارماسیوٹیکلز کے رہنماؤں نے کہاکہ ہم مصیبت کے اس گھڑی میں غمزہ خاندان کے ساتھ ہیں اور اور ہم باجوڑ کے ضلعی انتظامیہ ، صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد عبدالبصیر کے سفاک قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں ۔