سکیورٹی فورسز نے عوام کے تعاون سے باجوڑ کو عسکریت پسندوں اور دہشت گردوں سے مکمل طورپر صاف کرکے اپنا مشن انتہائی موثر طریقے سے مکمل کرلیاہے اور ضلع کے عوام کے تحفظ اور خطہ کی حفاظت کے لیے فورسز ہمیشہ عوام کےساتھ ہوں گے،چند شرپسند عناصر علاقہ کا امن ایک بار پھر خراب کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں لیکن عوام شرپسند عناصر پر کھڑی نظر رکھیں اور فورسز کیساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں تاکہ شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو ۔ ان خیالات کا اظہار باجوڑ میں تبدیل ہونیوالے پاک فوج کے سیکٹر کمانڈرنارتھ بریگیڈئےر نعیم اکبر راجہ نے پیر کے روز صدرمقام خار میں کمان کی تبدیلی اور اپنے اعزاز میں منعقد ہونیوالے الوداعی تقریب کے موقع پر ترکھانی اور اتمانخیل قبائل کے عمائدین زعماء اور علماء کے ایک جرگہ سے خطاب کے موقع پر کہی ہے ۔ بریگیڈئےر نعیم اکبر راجہ کے اعزاز میں دی گئی الوداعی تقریب میں نئی تعینات ہونیوالے بریگیڈئےر غلام محمد ملک، اسسٹنٹ کمشنر خار انورالحق، رکن صوبائی اسمبلی انورزیب خان، قبائلی عمائدین،علماء اور پاک فوج کے آفیسران اور جوانوں کے ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تبدیل ہونیوالے بریگیڈئےر نعیم اکبر راجہ نے کہاکہ فورسز نے عوام کے تعاون کے بدولت عسکریت پسندوں کی بیخ کنی کی ہے اور باجوڑکے عوام نے عسکریت پسندوں کے خاتمے میں اپنا فریضہ انتہائی دیانتداری اور ایمانداری سے انجام دیاہے تاہم کچھ شرپسند عناصر دوبارہ علاقہ کے حالات خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں لہذا عوام اُن پر کھڑی نظر رکھیں اور فورسز کیساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں تاکہ یہ عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو ۔ انھوں نے کہاکہ باجوڑ کے عوام پرامن اور محب وطن ہیں جنھوں نے ہمیشہ ملک کے سالمیت اور تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیاہے ۔ تقریب کے موقع پر باجوڑ کیلئے شاندار خدمات پر بریگیڈئےر نعیم اکبر راجہ کو خراج تحسین پیش کیاگیا ۔ تقریب میں تبدیل ہونیوالے بریگیڈئےر نعیم اکبر راجہ نے باقاعدہ طورپر چارج نئی تعینات ہونیوالے بریگیڈئےر غلام محمد ملک کو حوالے کیا ۔ تقریب کے بعد پوری سرکاری اعزاز کیساتھ بریگیڈیئر نعیم اکبر راجہ کو رخصت کیاگیا
سیکٹر کمانڈر نارتھ کی کمان کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد
You might also like