گذشتہ روز علاقہ سیوئی تحصیل ماموند میں دو فریقین کے درمیان دشمنی کے خاتمے کے سلسلے میں پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب میں ملک حاجی فقیر ، ملک خانہ وادہ ، رحمت جان اور علاقائی مشران سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ جرگہ ممبران کے کوششوں سے فریق اول حاجی مدیر ، صلاح الدین ، محموداللہ اور فریق دوئم ملک جہانزیب ، ملک جبار خان اور تمریزکے درمیان ڈیڑھ سال قبل جنم لینے ولی دشمنی دوستی میں بدل گئی ۔ اس موقع پر مشران نے دونوں فریقوں کو بغلگیر کروادیا گیا ۔ اور دونوں فریقوں نے آئندہ کیلئے بھائیوں کی طرح رہنے کا اعلان کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک فقیر محمد ، ملک خانہ وادہ نے اور دیگر مقرر رہنما نے کہاکہ تنازعات کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے اور ہم سب کو چاہیے کہ آپس کے تنازعات باہمی جرگوں اور مذاکرات سے حل کریں ۔ انہوں نے دونوں فریقین کو مبارکباد دی ۔