قبائلی اضلاع کی تاریخ میں پہلی بار سول شہداء کے لئے تقریب کا انعقاد،تقریب میں سیکٹر کمانڈر نارتھ کی شرکت،دوران تقریب سیکٹر کمانڈر نارتھ ایک نابینا ماں جس کا شوہر شہید ہوا تھا انکی حالات زار دیکھ کر ابدیدہ ہوگئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکٹر کمانڈر نارتھ بریگیڈیئر غلام محمد ملک نے کہا کہ باجوڑ کے شہداء کے خاندان ہمارے لئے حد سے زیادہ محترم ہے۔ ملک بھر کی طرح قبائلی ضلع باجوڑمیں بھی یوم دفاع اور یوم شہداء نہایت عقیدت احترام اور جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی ۔ جرگہ ہال خار میں مرکزی تقریب، شہداء کے ورثاء کی بڑی تعداد میں شرکت۔ پہلی بار شہداء کے ماؤں،بہنوں اور بیووں نے شرکت کی، 6ستمبر کے مناسبت سے باجوڑ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔باجوڑکے عوام نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کیساتھ ملکر جو لازوال قربانیاں دی ہیں اس پر ہمیں فخر ہے۔ دہشت گردی کے ناسور کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کیلئے قبائلی عوام کے تعاون درکار ہیں۔ ان خیالات کااظہارسیکٹر کمانڈر نارتھ بریگیڈیئر غلام محمد ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ضلع باجوڑ کے ہیڈکوارٹر خار میں 6 ستمبر کو یوم دفاع اور یوم شہداء کے مناسبت سے باجوڑ کے سول اور لیویز شہداء کے لئے تقریب کا نعقاد کیا گیا تھا تقریب میں شہداء کے ہزاروں ورثاء نے شرکت کیا اور پاک فوج کے اس کام کو سراہا بھی۔تقریب میں کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس کرنل رحمان قادر، ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود، اے سی خار انورالحق، اے سی ناوگئی حبیب اللہ وزیر، تحصیلداران، رکن قومی اسمبلی گل داد خان، ایم پی اے سراج الدین خان، ایم پی اے انورزیب خان، شہداء کے ورثاء اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔ تقریب کے موقع پر شہداء کو خراج عقید ت پیش کرنے کیلئے دستاویزی فلمیں پیش کی گئی جبکہ سکول کے بچوں نے ملی نغمے گائے۔ تقریب سے بریگیڈیئر غلام محمد ملک، ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود، ایم این اے گل داد خان، ایم پی اے سراج الدین خان اور شہداء کے ورثاء نے خطاب کیا۔سیکٹر کمانڈر نے شہداء کی قربانیوں کو سلامی بھی دی۔ سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر غلام محمد ملک نے کہا کہ باجوڑکے عوام نے امن اور علاقے کے تعمیروترقی کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ جس پرہم کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ کے عوام کے لازوال قربانیوں کے بدولت آج ہم پرامن فضاء میں سانس لے رہے ہیں۔ یہاں کے شہداء کی قربانیوں کی بدولت باجوڑ اور پاکستان میں امن قائم ہوا اور میں باجوڑ کے شہداء کو سلام پیش کرتاہوں۔ تقریب میں شہداء کے ہزاروں ورثاء نے شرکت کیا اور پاک فوج کے اس کام کو سراہا بھی۔سیکٹر کمانڈر نارتھ کے خصوصی ہدایات پر شہداء کے ورثاء میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے گئے جبکہ اگلے مرحلے میں شہداء کے ورثاء کو سپیشل کارڈز بھی دئے جائینگے جس سے شہداء کی خاندانوں کو زندگی کی ہر موڑ پے عزت دیا جائیگا۔فاٹا کی تاریخ میں پہلی بار شہداء کی بیوووں نے یوم شہداء تقریب میں بھرپور شرکت کیا۔عوام نے سیکٹر کمانڈر، باجوڑ سکاوٹس کا شہداء کو عزت و تکریم دینے پر شکریہ بھی ادا کیا