مرکزی اور صوبائی حکومت قبائلی عوام سے کئے گئے وعدے جلد ازجلد پورے کریں ،سراج الدین خان

0

مرکزی اور صوبائی حکومت قبائلی عوام سے کئے گئے وعدے جلد ازجلد پورے کریں ،سراج الدین خان

ضلع باجوڑ سے جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی سراج الدین خان نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے وعدے کے مطابق قبائلی اضلاع میں پولیس بھرتی کریں ، بدقسمتی سے ابھی تک لیویز کی پولیس میں تبدیلی نئے اہلکاروں کے بھرتیوں کا کوئی امکان نظر نہیں آتا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی علاقوں کے عوام اس وقت بہت مشکل صورت حال میں ہیں ، لاکھوں بچے سکولوں سے باہر ہیں ، نوجوان بےروزگار ہیں ، اساتذہ کے پوسٹیں خالی پڑی ہیں ، تین سو بچوں کیلئے صرف ایک استاد میسر ہے، الیکشن کے دوران حکومت کی طرف سے کے گئے وعدے محض تقاریر نظر آرہی ہیں ۔ صوبائی اور مرکزی حکومت قبائلی عوام کے ساتھ ظلم بند کریں ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.