ضلع باجوڑ کے تحصیل وڑ ماموند میں قائم سیوئی بازار کو 11 سال بعد کھول دیا گیا

0

ضلع باجوڑ کے تحصیل وڑ ماموند میں قائم سیوئی بازار کو 11 سال بعد کھول دیا گیا۔ مذکورہ بازار دہشت گردی کیخلاف جنگ کیوجہ سے کافی متاثر ہوا تھا۔ بازار کھولتے ہی تعمیراتی کام بھی شروع ہوگیا ہے۔ 2008 سے بند سیوئی ماموند بازار کے تعمیری کام کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، سیوئی ٹاون میں افتتاح کے موقع پر تحریک انصاف نظریاتی گروپ کے حاجی رحیم داد، نجیب اللہ ہلال، ملک مظاہر شاہ اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر اپنے گفتگو میں پی ٹی آئی یوتھ صدر نجیب اللہ ہلال نے کہا کہ ہم اس یادگار موقع پر ڈی سی عثمان محسود، اے سی حبیب اللہ خان وزیر، بریگیڈئیر غلام محمد ملک، کمانڈنٹ باجؤڑ سکاوٹس کرنل سلیمان خالد، تحصیلدار وکیل خان اور ان تمام افراد کے شکرگذار ہیں جنہوں نے اس بازار کے دوبارہ کھولنے جانے کے بارے میں ہمیں مدد فراہم کی۔ انشاء اللہ بازار کے تعمیری کام کے تکمیل کے بعد عظیم الشان افتتاحی پروگرام کا انعقاد کریں گے۔ یادرہے کہ سیوئی بازار سال 2008 کے فوجی آپریشن سے لیکر تاحال بند پڑا تھا اور اس کی تمام دکانیں دہشت گردوں کیخلاف فوجی آپریشن کیوجہ سے مسمار ہوگئی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.