چیوترہ الیون ٹورنامنٹ کے چیمپین قرار دی گئی

0

آج پشت خوڑ گراونڈ میں ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ہوا جس میں اسرار خان سالارزئی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ میچ چوہترہ الیون اور پشت الیون کے درمیان کھیلا گیا پشت الیون نے پہلے بیٹنگ کرکے 8 اوورز میں 61 رنز کا ہدف دیا ہدف کے تعاقب میں چوہترہ الیون نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ برابر کردیا۔ شام کی تاریکی پھیلنے کیوجہ سے 4 گیندوں کا میچ دوبارہ ہوا جس میں چوہترہ الیون نے 6 رنز بنائے جبکہ پشت الیون نے بھی 6 رنز بنائے مگر اس کا ایک کھلاڑی رن آوٹ ہوگیا تھا امپائرز نے فیصلہ کرکے چیوترہ الیون کو فاتح قرار دیا اور اس طرح چیوترہ الیون ٹورنامنٹ کے چیمپین قرار پائی.
پروگرام کے اختتام پر مہمان خصوصی نے انعامات تقسیم کی ۔ مہمان خصوصی اسرار خان نے مختصر خطاب کیا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ آرگنائزر کمیٹی کیطرف سے اسرار خان کو شیلڈ پیش کیا گیا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.