یوسف آباد میں جناح ماڈل سکول کا افتتاح۔ سکول کا افتتاح ممتاز ماہر تعلیم اور سابق پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج خارباجوڑ کے پروفیسر (ر) گل بادشاہ نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں علاقہ عمائدین ، عالم زیب المعروف جندول خان اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق پرنسپل پروفیسر گل بادشاہ ، سکول پرنسپل امیر زیب اور دیگر مقررین نے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں باوقار مقام حاصل کرنے کیلئے تعلیم کو فروغ دینا ہوگا۔
یوسف آباد میں جناح ماڈل سکول کا افتتاح
You might also like