تحریک انصاف نظریاتی ورکرز کے زیر اہتمام ٹاون سیوئی بازار میں نجیب اللہ ہلال کی قیادت میں یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی ۔ ریلی سے تحریک انصاف کے سینئر رہنماء ڈاکٹر خلیل الرحمٰن اور یوتھ صدر نجیب اللہ ہلال سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔
ریلی کے شرکاء نے کشمیر پر بھارتی مظالم کیخلاف نعرہ بازی کی اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے۔