باجوڑنیوز(6فروری) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے معاون خصوصی برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ریاض خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کی تمام تر توجہ ضم شدہ اضلاع کے عوام کو زندگی کی بنیادی ضروریات فراہم کرنے پر مرکوز ہے اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے نئے پالیسی کے تحت تمام سکیمیں گاؤں کے نام پر ہونگے نہ کہ کسی فردواحد کے نام پرہو۔ماضی میں فرد واحد کے نام پر ہونیوالے سکیموں کو اپنا ذاتی جاگیر سمجھاگیا لیکن اب ایسا ہر گز نہیں ہوگا اور حکومت کے تمام کام فرد واحد کے لئے نہیں بلکہ پورے گاؤں کے خاندانوں کیلئے ہونگے۔ تمام محکموں میں ماضی کے برعکس اب تمام تر منصوبے اجتماعی فائدے کیلئے ہونگے ۔ حکومت ضم شدہ اضلاع کے ترقیاتی کاموں میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کریگی، محکمہ پبلک ہیلتھ کے ملازمین کے مسائل حل کررہے ہیں لیکن اُن سے رزلٹ بھی مانگیں گے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ باجو ڑکے موقع پر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے اجلاس کی صدارت کے موقع پر کہی ۔ اس موقع پر سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ، اراکین صوبائی اسمبلی انورزیب خان ، اجمل خان ، سراج الدین خان ، ایم این اے گل ظفر خان کے نمائندے ڈاکٹر حمید الرحمن ، محکمہ پبلک ہیلتھ کے سٹاف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باجوڑ جمال الدین ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار الیاس خان ، اے سی ناوگئی حبیب اللہ وزیر اور دیگر بھی موجودتھے ۔ معاون خصوصی ریاض خان کو اس موقع پر پبلک ہیلتھ کے سکیموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے معاون خصوصی برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ریاض خان نے پی ٹی آئی کے منتخب اراکین اسمبلی اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے سٹاف پر زور دیا کہ وہ آپس میں قریبی رابطہ رکھیں اور عوام کو ترجیحی بنیادوں پر ضروریات زندگی کی فراہمی یقینی بنائیں کیونکہ عوام نے تحریک انصاف پر اعتماد کیا ہے اور ہم عوام کے اعتماد کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچانا چاہتے ۔ بعد ازاں معاون خصوصی نے علاقہ راغگان میں پبلک ہیلتھ کے سکیموں کا معائنہ کیا ۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے معاون خصوصی برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ریاض خان کا دورہ باجوڑ
You might also like