باجوڑنیوز(8فروری ) باجوڑ ، پاک فوج کا انقلابی اقدام ، تحصیل سلارزئی کے دوردراز علاقہ درہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ۔باجوڑ سکا وٴٹس کے زیر اہتمام تحصیل سلارزئی کے دور افتادہ علاقہ درہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ۔سینکڑوں مریضوں کا مفت معائنہ اور مفت ادویات تقسیم کی گئی ۔ فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا کے خصوصی ہدایت پر باجوڑ سکاؤٹس کے زیر اہتمام ضلع باجوڑ تحصیل سلارزئی کے دور افتادہ علاقہ درہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ فری میڈیکل میں995مریضوں جن میں225مرد ،320خواتین اور450بچے شامل ہیں کا مفت معائنہ کیاگیا اور انہیں مفت ادویات بھی دی گئی ۔ فری میڈیکل کیمپ میں میڈیکل سپیشلسٹ ، شگر سپیشلسٹ، چلڈرن سپیشلسٹ ،گائنالوجسٹ ، 1ایل ایچ وی ،2فیمیل نرس، 10مرد نرس اسسٹنٹ، 1لیبارٹری ،1ایم او، 1ای پی آئی ٹیکنیش سمیت کئی ماہرین خواتین ڈاکٹرز نے مریضوں کا معائنہ کیا۔ فری میڈیکل کیمپ میں لیبارٹری ، ویکسینیشن سمیت ایکسرے کے سہولیات بھی فراہم کی گئی ۔کیمپ کے دوران 110خواتین اور215بچوں کو ویکسین بھی کروائے گئے ۔ جبکہ مختلف بیماریوں کے ٹیسٹ بھی مفت کروائے گئے جن میں ہپاٹائٹس بی اینڈ سی کے150 ملیریا کے 80اور بی ایس آر کے55 ٹیسٹ کروائے گئے ۔ فری میڈیکل کیمپ کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیمپ کے انچار ج نے بتایا کہ باجوڑ سکاؤٹس ضلع باجوڑ کے پسماندہ علاقوں میں ضرورت مندلوگوں کے علاج معالجے کیلئے اقدامات جاری رکھے گا ۔ فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا کے خصوصی ہدایات کے روشنی میں ضلع کے دیگر پسماندہ اور دورافتادہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس منعقد کئے جائیں گے ۔ باجوڑ کے قبائلی عمائدین نے پاک فوج کے اس اقدام کو سراہا ہے ۔
تحصیل سلارزئی کے دوردراز علاقہ درہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
You might also like