ضم قبائلی اضلاع باجوڑ، اورکزئی، بیٹنئی اور درہ اۤدم خیل کے مجموعی طورپر 4517 لیویز اور خاصہ دار فورس کے اہلکار پولیس کا حصہ بن گئے ۔ اس سلسلے میں گزشتہ محکمہ پولیس کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق باجوڑ کے 2441، اورکزئی کے1043 ، بیٹنئی کے 425 اور درہ اۤدم خیل کے 618 لیویز اور خاصہ دار فورس کے اہلکاروں کو خیبر پختونخواہ پولیس میں ضم کردیاگیا معلوم ہواہے کہ دوسرے مرحلے میں دیگر اضلاع کے لیویز اور خاصہ دار فورس کے اہلکاروں کو پولیس میں ضم کیاجائیگا۔
باجوڑ کے لیویز و خاصہ دار پولیس میں ضم
You might also like