باجوڑنیوز(11فروری) ضلع باجوڑ میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام۔ ایک دہشت گرد ہلاک۔ پولیس ذرائع کے مطابق منگل کے دن ضلع باجوڑ کے تحصیل خار علاقہ حاجی لونگ میں سکیورٹی فورسز کو ایک دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر سکیورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے آپریشن کیا اور اس دوران دہشت گرد کو مارا گیا جبکہ کاروائی کے دوران سکیورٹی فورسز کے دو اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔ دہشت گرد سے بڑی تعداد میں دھماکہ خیز مواد، پستول، ڈیٹونیٹرز اور دستی بم برآمد ہوئے جوکہ وہ خار میں ترسیل کررہاتھا۔پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونیوالا دہشت گرد باجوڑ کے سیاسی قائدین، قبائلی مشران اور سکیورٹی فورسز کے حکام پر حملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔
باجوڑ میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام
You might also like