باجوڑ لیویز کے21آفیسران کو پولیس میں سب انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی دیدی گئی

0

باجوڑ( 12فروری ) ڈپٹی انسپکٹر جنرل خیبر پختونخواہ پولیس ملاکنڈڈویثرن محمداعجازخان نے باجوڑلیویزکے 21 آفیسرزکوخیبر پختونخواہ پولیس میں سب انسپکٹرزکے عہدوں پرترقی دیدی۔ڈی پی اوباجوڑپیرشہاب علی شاہ بھی ہمراہ تھے۔جنھوں نے لیویزکے21صوبیداران کوبی پی ایس 13سے بی پی ایس 14 پر پروموشن دیکرمبارکباددی اورپولیس میں نئے ذمہ داریاں سنبھالنے پرپولیس کے بیجز بھی لگادی گئی ۔ڈی آئی جی نے نئے تعینات پولیس فورس کے آفیسرزکوضابطہ اخلاق جاری کرتے ہوئے کہاکہ اب آپ باقاعدہ طورپرخیبرپختونخواپولیس میں ضم ہوگئے ہیں جسکانوٹیفیکیشن جاری ہواہے۔آپ اپنی ذمہ داریوں کواحسن طریقے سے نبھائے۔اپناکام ایمانداری اورمکمل یکسوئی سے کریں توکسی قسم وسائل کی کمی آپ کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.