باجوڑنیوز(12فروری) باجوڑ میں چورو ں نے25دکانوں کا صفایا کردیا۔ تمام ادارے خاموش ۔گزشتہ رات ضلع باجوڑ کے تحصیل اتمان خیل کے علاقہ سرباٹ سے لیکر حیاتی تک چوروں نے مختلف 25دکانوں کے تالے توڑ کر سامان چوری کرلیا۔ابھی تک انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے اس اقدام پر خاموشی اختیار کی گئی ہے اور چوروں کی گرفتاری کیلئے کوئی کاروائی نہیں کی گئی ۔ دریں اثناء سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی باجوڑ و صدر آل تاجر برادری محمد حمید صوفی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی باجوڑ بختیار عالم اور سیکرٹری ایم پی اے سراج الدین خان ملک ذاکر اللہ شاہکار نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور اس واقعہ پر سخت افسوس کااظہار کیا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر باجوڑ، ڈی پی او باجوڑ سمیت دیگر اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ واقعہ کا نوٹس لیاجائے ۔