باجوڑنیوز(15 فروری ) ضلع باجوڑ سے تعلق رکھنے والے چار نوجوانوں کا پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ محکمہ پولیس میں کمپیوٹر اۤپریٹر بی پی ایس 16 کے اۤسامیوں پر تقرری ہوگئی ۔ محکمہ پبلک سروس کمیشن کے ویب سائٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع کے نوجوانوں کا کمپیوٹر اۤپریٹرز کیلئے مقابلہ منعقد ہوا ۔ بعد ازاں انٹرویو میں 97 نوجوان کامیاب قرار پائے گئے جن میں باجوڑ کے چار نوجوان شامل ہیں۔ ان نوجوانوں میں فضلی اۤمین ولد عادل محمد سکنہ ڈوڈا ناوگئی ، اختر کمال ولد اخترگل ، واجد علی ولد عزیز الرحمن اور شفیق احمد ولد گل نواب شامل ہیں۔
باجوڑ کےچار نوجوانوں کا محکمہ پولیس میں انتخاب
You might also like