رپورٹ وعکاسی : نورمحمد بنوری
باجوڑنیوز (18فروری ) ضلع باجوڑ کے تحصیل خار علاقہ عنایت قلعہ محلہ عاجز آباد کے کچی سڑک کے نکاس آب کا مناسب انتظام نہ ہونے کیوجہ سے سڑک تالاب کا منظر پیش کرنے لگا۔جس کیوجہ سے گاوں کو نہ صرف آنے جانے میں شدید مشکلات ہے بلکہ اس سے مختلف قسم کی بیماریاں بھی پھیل رہی ہے ۔ عاجز آباد کے باشندے سماجی کارکن مسعود خان کا کہنا ہے کہ مذکورہ گاوں کی آبادی 300گھرانوں پر مشتمل ہے اس سڑک کا کوئی متبادل راستہ بھی نہیں ہے ۔ مذکورہ روڈ دیگر مضافات کے لوگ بھی استعمال کررہے ہیں ۔ اس روڈ پر نہ صرف گھروں کے گندہ پانی جمع ہورہے ہیں بلکہ نزدیک پہاڑ سے بارش کے سیلابی پانی بھی آرہی ہے ۔ بچوں کو سکول جانے اور مریضوں کو ہسپتال لے جانے میں شدید مشکلات پیش آرہی ہے ۔ہمارے محلے کے بزرگ اس گندے نالے کیوجہ سے نماز فجر اور نماز عشاء باجماعت نماز پڑھنے سے قاصر ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں کئی بار منتخب نمائندوں سے رابطہ کیاگیا لیکن انہوں نے صرف وعدوں پر روایتی اندا ز میں اکتفا کیا۔انھوں نے منتخب نمائندوں ،ڈی سی باجوڑ او رکمانڈنٹ باجوڑ سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ راستہ کو پختہ کیاجائے ۔