باجوڑنیوز(18فروری) الخدمت فاؤنڈیشن نے باجوڑ میں گرین باجوڑ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن باجوڑ کے صدر خلیل اللہ جان،جماعت اسلامی باجوڑ کے امیر مولانا وحید گل،قاری عبدالمجید،حاجی سردار خان،جماعت اسلامی باجوڑ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور باجوڑ یوتھ جرگے کے چیئرمین فرمان اللہ کے علاوہ جماعت اسلامی کے ارکان نے شرکت کی۔ اس موقع پر خلیل اللہ جان،مولانا وحید گل، سردار خان اور دیگر مقررین نے کہا کہ گرین باجوڑ کے نام سے پراجیکٹ میں باجوڑ کے عوام میں مفت پودے تقسیم کئے جائینگے چونکہ اب ابتدا ئے اس سال ہم نرسریاں لگائیں گے اور آئندہ سال سے عوام میں مفت پودا جات تقسیم کرینگے۔
الخدمت فاؤنڈیشن نے باجوڑ میں گرین باجوڑ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
You might also like