باجوڑنیوز(19فروری) باجوڑ کے خار ہسپتال میں قائم جسمانی بحالی مرکز برائے معذوران کے ملازمین کی تنخواہیں اکتوبر 2019سے بند ۔ تنخواہیں وقت پر نہیں ملتی ۔ ملازمین کا شکوہ ۔ ضلع باجوڑ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار میں قائم جسمانی بحالی مرکز برائے بحالی معذوران کے ملازمین کو اکتوبر 2019سے اب تک کی تنخواہیں نہ مل سکی۔ ملازمین کے مطابق ہمیشہ تنخواہیں تاخیر سے دی جاتی ہیں اور اگر دی بھی جاتی ہیں تو کلریکل سٹاف اُس میں کٹوتیاں کرتے ہیں جس سے ان کو شدید مشکلات کا سامنا ہیں۔ 4ڈاکٹروں سمیت 9رکنی سٹاف کو پانچ ماہ کی تنخواہیں ابھی تک نہیں ملی ۔ انھوں نے بتایا کہ ہم بہت ذیادہ کام کرتے ہیں اور اس مرکزمیں مزید سٹاف کی بھی ضرورت ہے کیونکہ یہاں پر بہت ذیادہ کام ہے اور قریبی اضلاع کے مریض بھی اس مرکز کا رخ کرتے ہیں لیکن اعلیٰ حکام اس جانب کوئی توجہ نہیں دیتے ۔ انھوں نے کہا کہ خواتین مریضوں کیلئے خواتین سٹاف کا ہونا بہت ضروری ہے اور علاقائی رسم ورواج کا بھی تقاضا ہے کہ یہاں پر خواتین سٹاف تعینات کیاجائے کیونکہ اکثر لوگوں کو شکایات ہوتی ہے کہ مرد حضرات خواتین کا علاج نہ کریں ۔لہذا حکومت خواتین سٹاف کی بھرتی کو بھی یقینی بنائیں اور سٹاف کی تنخواہیں جلد ریلیز کی جائیں ۔
خار ہسپتا ل میں قائم جسمانی بحالی مرکز برائے خصوصی افراد کی ملازمین کی تنخواہیں پانچ ماہ سے بند
You might also like