باجوڑنیوز(21فروری) باجوڑ میں مادری زبانوں کا عالمی دن منایاگیا۔ مادری زبانوں کے عالمی دن کے حوالے سے باجوڑ پشتو ادبی کاروان کا ایک اجلاس خار کے ایک مقامی سکول میں ممتاز شاعر آشنا باجوڑی کے زیر صدارت منعقد ہوا۔جس میں باجوڑ پشتو ادبی کاروان کے صدر عمران سحر،سرپرست اعلیٰ محمد خان باجوڑے انورزادہ گلیار،سیراج الدین حقیار،جاوید عادل محسن خلجی اور مشال کے علاوہ کثیر تعداد میں شعراء نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آشنا باجوڑی،انورزادہ گلیار اور دیگر نے کہا کہ بین الاقوامی رینکنگ کے مطابق7000 زبانوں میں 33 نمبر پر ہیں جو کہ قابل فخر بات ہیں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پشتو بولنے والے نوجوان پشتو کی پڑھائی نہیں کر سکتے ہیں،مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا۔کہ تعلیم مادری زبانوں میں دیا جائے۔تعلیم مادری زبانوں میں جتنی آسانی سے حاصل ہوسکتی ہے۔ پرائے زبان میں نہیں ہو سکتی۔پروگرام کے آخر میں ایک علامتی واک بھی ہوا جسمیں تمام شرکاء نے شرکت کی۔
باجوڑ پشتو ادبی کاروان کے زیر اہتمام مادری زبانوں کے عالمی دن پر تقریب
You might also like