باجوڑنیوز(23فروری) باجوڑ میں شاہ نرے فلاحی تنظیم کی جانب سے22 غریب اور بے سہارا خاندانوں میں فوڈ پیکج تقسیم۔ اس سلسلے میں ایک تقریب تحصیل خار کے علاقہ شاہ نرے میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی تحصیلدا ر وکیل خان تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری شاہ نصیر خان،حضرت گل سلارزئی،تحصیلدار وکیل خان، اے این پی ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید صدیق اکبر جان، باجوڑ یوتھ جرگہ کے چیئرمین فرمان اللہ، صحافی رحمان ولی،تنظیم کے صدر اکرام اللہ مشوانی، آمین الحق شاہ نرے اور دیگر مقررین نے کہا کہ یتیموں، بے سہارا اور غریب لوگوں کی مدد کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور ہمیں چاہئے کہ اپنے ارد گرد غریب،بے سہارااوریتیموں کی مدد کریں۔تقریب کے موقع پر تحصیل وکیل خان نے تنظیم کیلئے پانچ ہزار روپے جبکہ سید صدیق اکبر جان نے 2ہزار روپے نقد دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر 22خاندانوں میں فوڈ پیکج تقسیم کیاگیا جس میں آٹا، گھی، چینی اور دیگر اشیائے خوردونوش شامل تھے۔ شاہ نرے فلاحی تنظیم کے صدر اکرام اللہ مشوانی نے تنظیم کے اغراض ومقاصد پرروشنی ڈالی اور کہا کہ ہمارے تنظیم کا بنیاد ی مقصد یتیم، غریب، اور بے سہارالوگوں کی مدد کرنا ہے جبکہ اس کے علاوہ یتیم بچوں کو سکولوں میں داخل کرواتے ہیں اور سپورٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ بھی منشور ہے کہ غریب کو فائدہ پہنچائے اورعلاقائی مسائل کو حل کریں۔
شاہ نرے فلاحی تنظیم کی جانب سے فوڈ پیکج کی تقسیم
You might also like